17 جون 2014 - 12:50
آیت اللہ سیستانی کے فتویٰ کے بعد دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے

عوامی رضاکاروں کے دستوں سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق و شام داعش کے دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے۔

ابنا: عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراقی عوام اور فوج کی مدد سے دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے۔ عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے عوامی رضا کار دستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق و شام داعش کے دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے اور عراقی فوج اور عوام دہشت گردوں کو تاریخی سبق سکھا کر عراق سے باہر نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی کے فتویٰ کے بعد دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور دہشت گردوں کے لیے اب ہلاکت اور فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض عرب ریاستیں دہشت گردوں کی حمایت اور پشت پناہی کر رہی ہیں۔

.......

/169